کتنا مقام اعلیٰ اختر رضا کاہے

علامہ سید زمان علی جعفری قادری ، کراچی ،پاکستان


کتنا مقام اعلیٰ اختر رضا کا ہے
ولیوں میں نام اونچا اختر رضا کا ہے

رضوی چمن کے جیسے رنگیں گلاب کا سا
ایسا حسین چہرہ اختر رضا کا ہے

عالم بھی کہہ رہے ہیں اب تو مقام والا
سب سے بلند و بالا اختر رضا کا ہے

دل دشمنانِ دین کے لرزاں ہیں اس قدر
اعداء پہ رعب ایسا اختر رضا کا ہے

میرے لئے نہیں ہے کچھ آفتاب محشر
مجھ پر زمانؔ سایہ اختر رضا کا ہے

Menu