رب کی اک برہان ہے اختر رضا خاں ازہری 

محمدتوفیق احسنؔ برکاتی،ممبئی،ہند


تجھ پہ جاں قربان ہے اختر رضا خاں ازہری
تو ہماری جان ہے اختر رضا خاں ازہری

اعلیٰ حضرت ، مفتیٔ اعظم کے بحر علم کا
چشمۂ فیضان ہے اختر رضا خاں ازہری

عالم دیں کی زیارت ہے نبی کو دیکھنا
یہ تمہاری شان ہے اختر رضا خاں ازہری

فقہ و افتا ، نعت گوئی کی ملیں رعنائیاں
علم کا وجدان ہے اختر رضا خاں ازہری

مرشد بر حق یقینا مانتا ہے یہ جہاں
غوث کا فیضان ہے اختر رضا خاں ازہری

پھوٹتی ہے روئے انور سے تجلی کی بہار
حق ہے نوری شان ہے اختر رضا خاں ازہری

بزم کی رونق میں ہوتا ہے اضافہ آپ سے
یہ تری پہچان ہے اختر رضا خاں ازہری

پاک نسبت مصطفی کی ہے ضمانت خلد کی
آپ کا فرمان ہے اختر رضا خاں ازہری

مان لو احسنؔ حقیقت میں یہی سچ بات ہے
رب کی اک برہان ہے اختر رضا خاں ازہری

Menu
error: Content is protected !!