نازش اہل سنن ہیں حضرت اختر رضا

پروفیسر سید خرم ریاض اختر القادری ، لاہور،پاکستان


نازشِ اہل سنن ہیں حضرتِ اختر رضا
مفتیٔ شیریں سخن ہیں حضرتِ اختر رضا

سیرتِ احمد رضا خاں صورتِ حامد رضا
مظہرِ شاہِ حسن ہیں حضرتِ اختر رضا

مفتیٔ اعظم کی نگہِ ناز کا فیضان ہے
مخزنِ ہر علم و فن ہیں حضرتِ اختر رضا

شاہ جیلانی میاں کی ہے دعاؤں کا اثر
نوری نکہت کا چمن ہیں حضرتِ اختر رضا

اعلیٰ حضرت کی حدائق کے گل رنگیں ادا
نورسِ ذوقِ حسن ہیں حضرتِ اختر رضا

ہیں سپیدۂ سحر ، رشک قمر ، رنگ گلاب
حامدیت کی پھبن ہیں حضرتِ اختر رضا

حضرتِ غوث الوریٰ کے فیض کا ہے یہ کمال
دافع رنج و محن ہیں حضرتِ اختر رضا

جودتِ طبع کا ان کی کیا بیاں احوال ہو
فقہ و دانش کا گگن ہیں حضرتِ اختر رضا

کشت فکر و آگہی سیراب ہے ان کے طفیل
دُرِ شہوار عدن ہیں حضرتِ اختر رضا

قادری رضوی ہیں خرمؔ ان کے محتاجِ کرم
لطف پیہم کی سمن ہیں حضرتِ اختر رضا

Menu
error: Content is protected !!