بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
الصلوٰۃ والسلام علیک یا رحمۃ للعالمین
وعلیٰ آلک واصحابک یا خاتم النبیین

اسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

تاریخ اسلام میں ایسے بے شمار نام محفوظ ہیں جن کے کارہائے نمایاں رہتی دنیا تک یاد رکھے جائیں گے لیکن جب ذکر سیدناا علیٰ حضرت امام احمد رضارضی اللہ عنہ کا آجائے تو تاریخ ڈھونڈتی ہے کہ ان جیسا دوسراکوئی ایک ہی اسے اپنے دامن میں مل جائے ۔ کوئی کسی فن کا اما م ہے تو کوئی کسی علم کا ماہر لیکن سیدنا اعلیٰ حضرت رضی اللہ عنہ ہر علم ، ہر فن کے آفتاب و ماہتاب ہیں… ع

جس سمت دیکھئے وہ علاقہ رضاکا ہے

غرض یہ کہ امام اہل سنت ،مجدد دین و ملت ،فارق نور وظلمت ،سیدنا اعلیٰ حضرت امام احمد رضا محقق و محدث و فاضل بریلوی رضی اللہ عنہ کی جامع الصفات اورہمہ جہت شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں۔جہاںمالک قدیر نے آپ کو ،نامور آباؤ اجداد اور معزز و مقدس قبیلہ میں پیدا فرمایا وہیں آپ کی اولاد اورخاندان میں بھی بے شمار بے مثال ولاجواب افراد پیدا فرمائے ۔ استاد زمن ،  حجۃ الاسلام ، مفتیٔ اعظم ،مفسر اعظم ،حکیم الاسلام، ریحان ملت ، صدر العلماء ، امین شریعت جس کسی کو دیکھ لیجئے ہر ایک اپنی مثال آپ ہے ۔رضی اللہ تعالیٰ عنہم

انہی میں ایک نام سر سبز وشاداب باغِ رضا کے گل شگفتہ ، روشن روشن فلک رضا کے نیر تاباں قاضی القضاۃ فی الہند ، جانشینِ مفتیٔ اعظم ، حضور تاج الشریعہ حضرۃ العلام مفتی محمد اختر رضا خاں قادری ازہری رضی اللہ عنہ کا بھی ہے ۔

حضورتا ج الشریعہ دام ظلہٗ علینا کی خدمات عالیہ کا دائرہ بے انتہاء وسیع ہے ۔نوع بنوع،متعدد الجہات ،دینی وملی، علمی و تدریسی ، تبلیغی و تنظیمی،سیاسی و سماجی خدمات سے ایک عالم کو منور ومجلیٰ فرماکر ۲۰؍جولائی  ۲۰۱۸ء/۷ذیقعدہ ۱۴۳۹ھ شب ہفتہ بوقت اذان مغرب اپنے کریم رب کے حضور حاضر ہوگئے ۔انا اللہ وانا الیہ راجعون

حضور تاج الشریعہ حضرۃ العلام مفتی محمد اختر رضا خاں قادری ازہری رضی اللہ عنہ کے اسمِ گرامی سے معنون یہ ویب سائٹ آپ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئےآپ کی حیات مبارکہ میں(ستمبر۲۰۱۶ء) میں لانچ کی گئی تھی۔الحمدللہ ! حضرت کی حیات و خدمات سے متعلق کثیر مواد پیش کیا جاچکا ہے اورمزید کئی جہات پر کام جاری ہے ۔یادرہے حضورتاج الشریعہ رضی اللہ عنہ کےعلاوہ آپ کے خانوادہ کے دیگرمعروف علمائے کرام کی

۱۔امام العلماء،مجاہد جنگ آزادی حضرت علامہ مفتی رضاعلی خان بریلوی

۲۔رئیس المحققین حضرت علامہ مفتی نقی علی خان قادری بریلوی

۳۔امام اہلسنت مجدد دین و ملت اما م احمد رضا خان قادری بریلوی

۴۔استادِ زمن حضرت علامہ حسن رضا خان قادری بریلوی

۵۔برادر اعلیٰ حضرت، حضرت علامہ مفتی محمدرضا خان قادری بریلوی

۶۔حجۃ الاسلام حضرت علامہ مفتی محمدحامد رضاخان قادری بریلوی

۷۔حکیم الاسلام حضرت علامہ مفتی محمدحسنین رضا خان قادری بریلوی

۸۔مفتیٔ اعظم ،امام المشائخ حضرت علامہ مفتی محمدمصطفےٰ رضا خان قادری بریلوی

۹۔مفسر اعظم حضرت علامہ مفتی محمدابراہیم رضا خان قادری بریلوی

۱۰۔پیکر تقدس حضرت علامہ مفتی محمدتقدس علی  خان قادری بریلوی

۱۱۔فقیہ عصر حضرت علامہ مفتی محمداعجاز ولی  خان قادری بریلوی

۱۲۔امین شریعت حضرت علامہ مفتی محمدسبطین رضا خان قادری بریلوی

۱۳۔صدرالعلماء حضرت علامہ مفتی محمدتحسین رضا خان قادری بریلوی

۱۴۔تاج الاصفیاءحضرت علامہ مفتی محمدحبیب رضا خان قادری بریلوی

۱۵۔ریحان ملت حضرت علامہ محمدریحان رضا خان قادری بریلوی

۱۶۔قمرملت حضرت علامہ محمدقمر رضا خان قادری بریلوی (رضی اللہ عنہم)

۱۳۔جانشین حضورتاج الشریعہ حضرت علامہ مفتی محمدعسجد رضا خان قادری بریلوی(دام ظلہٗ علینا)

کی حیات و خدمات سے متعلق مواد بھی شامل ہے۔

ہمارا مقصد خانودۂ اعلیٰ حضرت کے تمام علمائے کرام کی خدمات عالیہ کو یکجا کرکے جدید اور بہتر انداز میں پیش کرنا ہے ۔تاکہ ان بزرگوں کے فیوض و برکات عام سے عام تر ہوں اور ان کے دینی ،ملی ،مسلکی خدمات تک رسائی اور استفادہ آسان ہوسکے اور کم وقت میں باآسانی زیادہ سے زیادہ معلومات کا حصول ممکن ہوگا۔

آپ بھی اس کار خیر میں ہمارے ساتھ شامل ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ کے پاس ویب سائٹ پہ موجود مواد کے علاوہ خانداوۂ اعلیٰ حضرت کے کسی بھی عالم دین خصوصاً حضورتاج الشریعہ رضی اللہ عنہٗ کی روشن حیات اور زریں خدمات  سے متعلق کوئی بھی مواد (کتب ،فتاویٰ ،مضامین، شاعری، تحاریر ، تقاریر ،تقریظات، تصدیقات ،آٹو گراف ،تبرکات ،نوادرات) کسی بھی فارمیٹ(PDF, Audio, Vedio, Composing, Image وغیرہ)  میں ہوعنایت فرمائیں ۔تاکہ ان بزرگوں کی حیات و خدمات کے تابناک اور روشن گوشوں سے تما م عالم کو منور کیا جاسکے ۔

رابطہ فرمائیں:

Email:  [email protected]
Facebook:  fb.com/muftiakhtarrazakhan1011
Twitter:  @muftiakhtarraza
Cell, Whatsapp, Telegram:  +92 334 3247192

جزاک اللہ خیراً کثیراً

team www.muftiakhtarrazakhan.com

Taj-ush-Shariah Foundation, Karachi, Pakistan

Menu