حضورتاج الشریعہ مفتی محمد اختررضا خان قادری ازہری علیہ الرحمہ کے اکلوتے صاحبزادے اور جا نشین حضرت علامہ مفتی محمد منوررضا محامد عرف عسجد رضاخان قادری نوری دام ظلہٗ علینابہت سی خو بیوں کے ما لک ہیں اور بہت سے دینی امور میں سر گرم رہتے ہیں ۔

ولادت و اسم گرامی:

آپ کی ولادت ۱۴ ؍شعبا ن المعظم ۱۳۹۰ھ؍۱۹۷۰ ء کو محلہ خوا جہ قطب بریلی میں ہوئی ۔حضور تا ج الشریعہ کے یہاں پہلی ولادت تھی ، خا ندان والوں بالخصوص مفتی ٔ اعظم ہند علیہ الرحمۃ کو بے انتہا خو شی ہو ئی،تشریف لائے اور اپنا لعاب دہن نو مو لود کے منہ میں ڈا لااور اسی موقع پر نومو لود کے منہ میں انگلی دا خل کر کے داخل سلسلہ بھی کر لیا ۔ نومو لود کا نا م ’’محمد ‘‘ رکھا گیا، پکا رنے کے لئے ’’منور رضا محا مد‘‘ تجویز ہوا اور عرفیت محمد عسجد رضا قرار پا ئی،اسی عرفیت سے مو لاناعسجد رضا صاحب معروف ہو ئے۔

غالباً ۲۰۰۶ء میں بموقع عرس رضوی امام احمد رضا کا نفرنس ،جا معۃ الرضا ،بریلی میں حضرت نے سلسلہ قادریہ رضویہ کی اجا زت وخلا فت عطا کی اور اپنا جانشین نام زد کیا ۔ ۲۰۱۳ء میں حضرت نے وہ تمام اجازتیں بھی تفویض کر دیں جو انہیں اپنے مشا ئخ با لخصوص مفتی اعظم ہند علیہ الرحمہ سے ملی تھیں ۔

۲۰۰۷ء میں مولانا نے والد ما جد کی موجو دگی میں مشکوٰۃ شریف کا جا معۃ الرضا میں تقریباً سوا گھنٹے درس دیا، جس کی والد ما جد نے تحسین فر ما ئی اور حا ضرین سے مبا ر ک با دی وصول کی۔

 عقد مسنون واولاد امجاد:

مولانا عسجد رضا صاحب کا عقد امین شریعت مفتی محمد سبطین رضاخا ں علیہ الرحمۃ ،مفتی ٔ اعظم ایم پی کی چھوٹی صاحبزادی  سے ۲؍شعبا ن المعظم ۱۴۱۱ھ / ۱۷ ؍فروری ۱۹۹۱ء بروز اتوار ہوا ۔ما شاء اللہ!آپ کے دو صاحبزادے محمدحسا م احمد رضا اور محمد ہمام احمد رضا اور ۴ ؍صاحبز ادیاں ہیں ۔

جانشین تاج الشریعہ بڑی صلاحیتوں کے ما لک ہیں، یہی وجہ ہے کہ حضور تا ج الشریعہ نے ساری روحا نی امانتیں تفویض کیں ۔حضرت امین شریعت حضرت علامہ سبطین رضا صاحب ،امین ملت ڈاکٹر سیدامین میاں بر کا تی سجادہ نشین خانقا ہ بر کا تیہ مارہرہ ،جانشین فاتح بلگرام ، رئیس الاتقیاء مولانا سید اویس مصطفی واسطی قادری، سجا دہ نشین خا نقا ہ عالیہ بلگرا،م ہردوئی نے بھی اجا زت وخلافت ،اورادووظائف اور اعمال واشغال میں مجاز وماذون کیا ۔

آپ حضورتاج الشریعہ کی حیات مبارکہ ہی میں مندرجہ ذیل عہدوں پر فائز رہ کر دینی خدمات انجام دے رہے تھے :

۱۔ آل انڈیا جماعت رضا ئے مصطفیٰ :

آپ اعلیٰ حضرت کی قائم فرمودہ آل انڈیا جماعت رضا ئے مصطفیٰ کے قومی صدر ہیں ۔اس جماعت سے ملی ، سماجی ،معاشی اور عائلی مسائل وغیرہ امور انجام پاتے ہیں۔

۲۔ مر کزی دارالافتا ء : آپ مر کزی دارالافتا ء کے مہتمم ہیں ۔یہاں سے ملک وبیرون ملک کے آئے ہو ئے سینکڑوں سوالات کے فقہ حنفی کی روشنی میں جوابا ت دیئے جا تے ہیں ۔اور مفتیا ن کرا م کی ٹیم تا ج الشریعہ مفتی محمد اختر رضا ازہری دام ظلہ العالی کی نگرا نی میں فتاویٰ تحریر کرتی ہے ۔اردو ،عربی،فارسی ،انگریزی،ہندی زبا ن میں فتاویٰ جاری کئے جا تے ہیں۔

۳۔مرکزی دارالقضا ء : رویت ہلال کے تعلق سے امور انجا م پا تے ہیں اور مقدمے وغیرہ فیصل ہو تے ہیں ۔ آپ اس کے نا ظم اعلیٰ ہیں۔

۴۔شرعی کو نسل آف انڈیا : اس کے تحت جدید مسا ئل جن کا حل صرا حت کے ساتھ قرآن واحا دیث میں نہیں ہے وہ ملک وبیرون ملک کے فقہاء یک جا ہو کر حل کرتے ہیں اب تک ۲۷؍ جدید مسائل اس کے تحت فیصل ہو چکے ہیں ۔یہ کو نسل ہر سال ایک مرتبہ سیمینار کا انعقاد کرتی ہے ۔آپ اس کے بھی نا ظم اعلیٰ ہیں ۔

۵۔مر کز الدراسات الاسلامیہ جامعۃ الرضا : یہ حکومت اتر پردیش سے منظور شدہ عالیہ درجہ کا ادارہ ہے ۔فی الحا ل اس میں ایک ہزار سے زائدطلبا ء زیر تعلیم ہیں ۔اور تقریباً ۶۵؍اسٹا ف ہیں۔ہر سال یہاں سے بہت سے طلبا ء علمی تشنگی بجھا کر فارغ ہو تے ہیں ۔یہ ادارہ عصریات ودینیات دونو ں کی تعلیم دیتا ہے ادارے کا جامعہ ازہر ، قاہرہ مصر اور این ۔آئی ۔او۔ایس سے معادلہ ہے جس کی وجہ سے اسے غیرمعمولی شہرت حا صل ہے ۔آپ اس ادارہ کے نا ظم اعلیٰ ہیں ۔

۶۔امام احمد رضا ٹرسٹ: اس ٹرسٹ کے آپ چیئر مین ہیں ۔اس کے تحت بے شمار قومی وملی مسا ئل کا حل ہوتا ہے۔اس کے منصوبہ جا ت میں بہت سے فلا حی کام شامل ہیں ۔بعض منصوبے عملی جا مہ پہن چکے ہیں اور بعض انتظا ر میں ہیں ۔

دینی و تبلیغی سرگرمیاں

مضامین

مناقب

پیغامات و اعلانات

Menu