چا رسو جلوہ فگن ہیں حضرت عسجد رضا

(ڈاکٹر امجدرضا امجدؔ ۔چیف ایڈیٹر ۔الرضا انٹر نیشنل پٹنہ)


چا رسو جلوہ فگن ہیں حضرت عسجد رضا
ناز ش اہل وطن ہیں حضرت عسجد رضا

عشق احمد کی چبھن ہیں حضرت عسجد رضا
رنگ اختر کی پھبن ہیں حضرت عسجد رضا

جانشین حضرت تا ج الشریعہ کیا ہو ئے
ہو گئے فخر زمن ہیں حضرت عسجد رضا

مسلک احمد رضا کے ترجما ن وپا سبا ن
مرد حق با طل شکن ہیں حضرت عسجد رضا

شاہ ابراہیم جیلا نی میا ں کی یا د گا ر
واعظ شیریں سخن ہیں حضرت عسجد رضا

گفتگو علمی ،ادا سنجیدہ ،لہجے میں مٹھا س
نا زش ار با ب فن ہیں حضرت عسجد رضا

اپنی دھن ،اپنی طلب،اپنی تمنا ، اپنا شوق
اپنی دنیا ،اپنا دَھن ہیں حضرت عسجد رضا

کیو ں نہ ہو امجدرضا امجدؔ بھلا ان کا اسیر
فیض یا ب ِ پنجتن ہیں حضرت عسجد رضا

Menu