سیِّدی عَسجد رضا

(علامہ مفتی محمد آفتاب قاسِم قادری رضوی، ڈربن ساؤتھ افریقہ)


عُرسِ نوری اَمجدی میں چار سو نوری ضیاء
ہیں یہاں موجود دیکھو، سیّدی عَسجد رضا

دیکھ کے کہتے ہیں سارے، عاشقانِ مصطفیٰ
کِتنے روشن پُر ضیاء ہیں، سیّدی عَسجد رضا

دیکھ کے عَسجد کا چہرہ، یاد اب آنے لگا
چہرۂ تاجِ شریعت، سیّدی عَسجد رضا

ساتھ تھے ہر وقت اَختر اور ضیاء المصطفیٰ
آج بھی ہیں ساتھ دیکھو، سیّدی عَسجد رضا

قادری کر، قادری رکھ، قادریوں میں اُٹھا
قادری دَربان ہے تو، سیّدی عَسجد رضا

آفتابِ قادری کو، رکھ وفادارِ رضا
ہوں سِپاہی آپ کا مَیں، سیّدی عَسجد رضا

Menu