یاخدا تا ابد چرخ اسلام پر میراعسجد رضا خاں سلامت رہے

علامہ پروفیسرمحمد خرم ریاض شاہ اخترالقادری،لاہور ،پاکستان


یاخدا تا ابد چرخ اسلام پر میراعسجد رضا خاں سلامت رہے
باکرا مت رہے تا قیامت رہے بن کے زیب گلستاں سلامت رہے

ان کی صورت میں جلوہ نما ازہری ،دلکشی د لکشی ،دلبری دلبری
اے خد احسن کی ایسی جلوہ گری مثل با غ جنا ں ہا ں سلامت رہے

مظہر فیض تا ج شریعت رہیں،رہبری اہلسنت کی ہر دم کریں
ازہری دان سے سب کی جھولی بھریں فیض اختر رضاخا ں سلامت رہے

مسلک اعلیٰ حضرت کی دھو میں مچیں اہل بد عت ضلا لت جلیں کٹ مریں
بو ستا ن رضا میں وہ پھو لیں پھلیں عسجد بحر عر فاں سلا مت رہے

بزم افتا ء سجے ان کے دم سے سدا جو بنو ں پر رہے فیض عسجد رضا
حسن اختر رضا کا ہیں وہ آئینہ ان کا چہرۂ تا با ں سلا مت رہے

حامد ومصطفیٰ کی برستی بھرن شاہ جیلا نی مرشد کی دلکش پھبن
عسجد قادری پر رہے ضو فگن نور ابر بہا راں سلامت رہے

وہ ہمام اور حسام نو ری ادا با غ تا ج الشریعہ کی مو ج صبا
دشمنوں کیلئے کلک احمد رضا اعلیٰ حضرت کی بر ہاں سلا مت رہے

بہر اختر رضا ہے دعا اے خدا خرم قادری کو مدینے بسا
جینا مر نا ہو طیبہ میں اس کا سدا مسکن جان جاناں سلا مت رہے

Menu