عسجد میاں تم سلامت رہو سلامت رہو تا قیامت رہو

علامہ پروفیسرمحمد خرم ریاض شاہ اخترالقادری،لاہور ،پاکستان


عسجد میاں تم سلامت رہو سلامت رہو تا قیامت رہو
بحق نبی با کرا مت رہو سلامت رہو تا قیامت رہو

علم حق کا تو نے ہے اونچا کیا صدا قت کا ہر سو ہے پہرہ دیا
سدا بن کے شان امامت رہو سلا مت رہو تا قیامت رہو

رضا کے پسر ارجمندی ملے تمہیں دوجہاں میںبلندی ملے
مراتب میں اعلیٰ مکا نت رہو سلامت رہو تا قیامت رہو

مہ وخور کی صورت چمکتے رہو گلوں کی طرح تم مہکتے رہو
سدا پر کشش با وجا ہت رہو سلا مت رہو تاقیامت رہو

ہاں کلک رضا یا د آنے لگا زمانہ ترانہ یہ گا نے لگا
بریلی کے دولہا سلا مت رہو سلامت رہو تا قیامت رہو

تمہیں فتح ونصرت شہا مل گئی ہما رے دلوں کی کلی کھل گئی
یو ں ہی بن کے نوری حما یت رہو سلا مت رہو تا قیامت رہو

جو دشمن کو کا ٹے وہ تلوار ہے ترا وار عسجد یہ کیا وار ہے
یوں ہی دیتے داد شجاعت رہو سلا مت رہو تا قیامت رہو

ہیں وارث رضا کے وہ اختر پیا تو وارث بنا اختر دین کا
سنبھا لے ہو ئے یہ امانت رہو سلا مت رہو تا قیامت رہو

سلامت رہو سر پہ حُسّام کے حُمّام رضا کو رہو تھا م کے
عیاں کرتے راہ ہدایت رہو سلا مت رہو تا قیامت رہو

مدینہ کی مجھ کو دکھا دو ضیا ء بسا دو مدینے میں اب سرورا
سوئے طیبہ کرتے اشارت رہو سلامت رہو تاقیامت رہو

ہے خرم ترے در کا سائل شہا بھرو اس کی جھو لی طلب سے سوا
یو ں ہی کرتے اس پہ عنا یت رہو سلامت رہو تا قیامت رہو


Menu