احسن العلماء حضرت سید شاہ مصطفیٰ حیدر حسن مارہروی علیہ الرحمہ


نوٹ: آپ حضورتاج الشریعہ حضرت علامہ مفتی محمد اختر رضا خان قادری الازہری علیہ الرحمہ کے مرشد اجازت ہیں ۔


اسم گرامی :

 سید شاہ مصطفےٰ حیدر حسن میاں

 لقب:

احسن العلماء، سراج العقبیٰ

 ولادت:

۱ شعبان المعظم ۱۳۴۵ھ مطابق ۱۳ فروری ۱۹۳۷ء کو ہوئی۔آپ ولادت کے وقت سر سے پیر تک ایک قدرتی غلاف میں لپٹے ہوئے تھے۔ جس کے اوپری حصے پر تاج کی شکل بنی ہوئی تھی۔

 تعلیم:

قرآن پاک والدہ محترمہ اور حافظہ عند الرحمن صاحب سے حفظ کیا اور اردو کی  ابتدائی مشق منشی سعید  الرحمن مار ہروی سے کی اور اعلیٰ تعلیم حضرت تاج العلماء، شیخ العلمائی مولانا  غلام جیلانی گھوسی، مفتی خلیل خاں مارہروی، مولانا حشمت علی خاں صاحب پیلی بھیت۔

ا تصانیف:

۱۔اہل اللہ فی تفسیر اہل الغیر اللہ

۲۔دوائے دل

۳۔مدائح مرشد

۴۔اہل سنت کی آواز کا احیا

۵۔۱۳۷۳ھ کے تبلیغی دورے

۶۔مختلف مضامین

آپ کے چند مشہور خلفا کے اسما:

چاروں صاحبزادگان کے علاوہ۔

۱۔حضرت ضیاء الدین ترمزی کالپی شریف

۲۔حضرت مفتی خلیل صاحب پاکستان

۳۔حضرت علامہ مفتی شریف الحق صاحب امجدی گھوسی

۴۔تاج الشریعہ حضرت علامہ مفتی اختر رضا خاں ازہری صاحب بریلی شریف

۵۔حضرت مولانا سبحان رضا خاں صاحب بریلی شریف

۶۔حضرت صوفی نظام الدین صاحب امر ڈوبھا

۷۔بحرالعلوم حضرت علامہ مفتی عبد المنان اعظمی صاحب مبارک پور

۸۔حضرت علامہ مفتی جلال الدین صاحب امجدی

۹۔حضرت علامہ مفتی مظفر احمد صاحب داتا گنجوی

۱۰۔حضرت قاری امانت رسول صاحب پیلی بھیتی

۱۱۔حضرت مولانا جمال رضا صاحب بریلی شریف

 وصال:

۱۵ ربیع الثانی ۱۴۱۶ھ مطابق ۱۱ ستمبر ۱۹۹۵ء میں ہوا۔

حیات و خدمات

مناقب

Menu