فضیلۃالشیخ علی طارق الحنفی القادری

بغداد شریف ،عراق


بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

الحمد للہ ! والصلوٰۃ والسلام علیٰ سیدی رسول اللہ و علیٰ آلہ و صحبہ اجمعین۔

نعزی الاخوۃ والاحباب فی الھند الحبیبۃ والشفیقۃ فی وفاۃ سیدنا و مرشدنا و شیخنا و قدوتنا العلام السید الشیخ الدکتور مجدد الدین فی ھذا الدین العظیم حضرۃ سیدنا الشیخ محمد اختر رضا خاں علیہ رحمات اللہ
وانا لندعو اللہ تبارک و تعالیٰ لھم بالرحمات و انا لنسئل اللہ تبارک و تعالیٰ ان یسکنہ اعلی الجنات و ان یکون مصاحبا لرسول اللہ ﷺ فی جنات الخلد و نسئل اللہ تبارک و تعالیٰ ان یمن علینا و علی الاسلام والمسلمین بمن ھو من امثالہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ ۔
نعزیکم مرۃ اخریٰ ونسئل اللہ ان یلھمکم الصبر والسلوان و نسئل اللہ للفقید العلامہ السید اختر رضا خاں الحنفی القادری الازہری لہ الرحمۃ والجنۃ و مصاحبۃ الحبیب ﷺ ۔
و من ھنا من ھذا الضریح المبارک من حضرۃ السری السقطی و من حضرۃ جنید البغدادی نسئل اللہ العظیم ان یرحمھم تحت الارض کما رحمہ فوق الارض و ان یرحمہ یوم العرض نسئل اللہ تبارک وتعالیٰ ان یکرمہ برحمتہ التی وسعت کل شئی و ان یکرمہ بشفاعۃ المصطفیٰ ﷺ و نسئل اللہ تعالیٰ لہ من خیرٍ ما سألہ حبیبہ المصطفیٰ محمد ﷺ و نستعیذ لہ اللہ تبارک و تعالیٰ من شر ما استعاذھ حبیبہ و نبییہ محمد ﷺ اللھم انا نسئلک لہ رفع الدرجات و المنزلات و ان یکون مع الحبیب المحبوب ﷺ فی جنات الخلد نسئل اللہ ان یشفعہ فینا و نسئل اللہ العظیم ان یشفع حضرۃ الشیخ محمد اختر رضا خاں القادری الحنفی فینا یوم اللقائ عندا اللہ تبارک و تعالیٰ و نسئل اللہ لکم ولدولۃ الھند الحبیبۃ التقدم والازدحام و ان یعوض اللہ علینا و علیکم من امثالہ و صل یا رب علیٰ سیدنا محمد و علیٰ آلہ وصحبہ اجمعین۔

الشیخ علی طارق الحنفی القادری (بغداد الشریفۃ، العراق)

٭…٭…٭

ترجمہ:اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم والا، تمام تعریف اللہ کے لیے ، اور درود و سلام ہو میرے سردار رسول اللہ ﷺپر اور ان کے تمام آل اصحاب پر ہم اپنے سردار مرشد شیخ اور رہنما علامہ شیخ ڈاکٹر مجدد دینِ عظیم حضرت سیدنا شیخ محمد اختر رضا خان علیہ رحمات اللہ کی وفات حسرت آیات پر پیارے ہندوستان کے بھائیوں اور دوستوں کو تعزیت پیش کرتے ہیں، اور ان کے حق میں اللہ تبارک و تعالیٰ سے رحمتوں کی دعا کرتے ہیں اور یہ کہ مولا تبارک و تعالیٰ جنتِ اعلیٰ ان کا مسکن بنائے اور جناتِ خلد میں سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہم نشینی عطا فرمائے۔ اور یہ کہ اللہ تبارک و تعالیٰ ہم پر اور اسلام و مسلمین پر ان کا نعم البدل بھیج کر احسان فرمائے۔ رضی اللہ تعالیٰ عنہ
پھر ہم دوبارہ تعزیت پیش کرتے ہیں کہ مولاتبارک و تعالیٰ آپ سب کو صبر و سلوان کی توفیق عطا فرمائے اور مرحوم علامہ سیدی محمد اختر رضا خاں حنفی قادری ازہری کو رحمت، جنت اور حبیبِ دو عالم ﷺ کی رفاقت عطا فرمائے۔
حضرت سر سقطی اور حضرت جنید بغدادی کے مزار پُر انوار سے اللہ پاک سے دعا کرتے ہیںکہ اللہ پاک ان پر قبر انور میں ایسے ہی رحم فرمائے جیسے کہ روے زمین پر ان پر رحم و کرم فرمایا۔ اور بروز قیامت ان پر رحم فرمائے۔ اللہ تبارک و تعالیٰ انہیں اعزاز بخشے اس رحمت سے جو ہر چیز کو محیط ہے، اور شفاعتِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم نصیب فرمائے۔ اللہ پاک انہیں ہر وہ خیر عطا فرمائے جس خیر کے طالب سرور کائنات ﷺ ہوئے۔ اور اپنی پناہ میں رکھے ہر اس شر سے جس سے آقا کریم ﷺ نے پناہ مانگی۔ ہم اللہ پاک سے ان کے علوِ مرتبت اور رفع درجات کی دعا کرتے ہیں۔ اور جنات خلد میں حبیب اکرم محبوب معظم ﷺ کی رفاقت کی دعا کرتے ہیں۔ اور یہ کہ ہمارے حق میں اللہ ان کی سفارش کو قبول فرمائے، اور کل قیامت کے دن اللہ پاک کی بارگاہ میں حضرت شیخ محمد اختر رضا خاں قادری حنفی کو ہمارا سفارشی بنائے۔ اور آپ سب کے لیے، اور پیارے ہندوستان کے لیے، اللہ تعالیٰ سے ترقی اور کثرت کی دعا کرتے ہیں۔ اور یہ کہ ہم کو اور آپ کو ان کا نعم البدل عطا فرمائے۔ وصل یا رب علیٰ سیدنا محمد و علیٰ آلہ وصحبہ اجمعین۔

شیخ علی طارق حنفی قادری(بغداد شریف، عراق)

Menu