فضیلۃالشیخ عثمان الصومالی

صومالیہ،افریقہ


بسم اللہ الرحمن الرحیم۔

وصلی اللہ علیٰ سیدنا مولانا محمد و علیٰ الہ و صحبہ اجمعین۔ و بعد !

فإناللہ وانا الیہ راجعون۔

بلغنانعی الشیخ اختر رضا خاں الازہری مفتی الھند و شیخ الطریقۃ القادریۃ فیہا و احزننا فقید فوت للارکان الامۃ الاسلامیۃ ولکننا نرضی بقضائ اللہ و قدرہ و نعزی انفسنا و نعزی انفسنا و الامۃ الاسلامیۃ و اتباعہ و مریدیہ بطریقۃ القادریۃ فی الہند فی رحیل السید السند المفتی شیخ الشریعۃ والحقیقۃ الشیخ اختر رضا خاں جعل اللہ تربۃ فی الجنۃ الاعلیٰ و نقول لاہل الشیخ و مریدیہ اعظم اللہ اجرکم و احسن اجزائکم و غفرہ لشیخنا و شیخکم۔
اللھم ارحمہ و اغفرلہ و اسکنہ فی مقعد صدق عند ملیک مقتدر مع الذین انعم اللہ علیہم من النبیین و الصدیقین والشھداء والصالحین و حسن اولئک رفیقا۔

الشیخ عثمان بن عمر حدِغ الشافعی الصومالی
۸ ذی القعدہ ۱۴۳۹ ھ
٭…٭…٭

ترجمہ:اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم والا۔ اور رحمت کاملہ نازل ہو ہمارے سردار مولانا محمد مصطفیٰ ﷺ اوران کے تمام آل و اصحاب پر۔ حمد و صلوٰۃ کے بعد۔ فانا للہ و انا الیہ راجعون ۔

شیخ الشیوخ، مفتی ہند، شیخ طریقت قادریہ، مفتی اختر رضا خاں ازہری کے وصال پر ملال کی خبر ملی، امت مسلمہ کے بلند پایہ مرحوم نے ہمیں پُر غم کر دیا لیکن ہم اللہ کے فیصلے اور تقدیر سے راضی ہیں۔ ہم خود کو تسلی دیتے ہیں، اور تعزیت پیش کرتے ہیں پوری امت اسلامیہ کو اور ان کے متبعین کو اور پوری دنیا کے مریدین کو، خصوصاً ہندوستان کے ان کے قادری مریدوں کوسیدالسند شیخ مفتی محمد اختر رضا خاں کے وصال پرملال پر اللہ تعالیٰ جنۃ الاعلیٰ میں ان کا ٹھکانہ بنائے۔ حضرت کے خانوادہ مریدین کے لیے دعا کرتا ہوں کہ اللہ آپ کو اجر عظیم عطا فرمائے، اور نیک بدلاعطا فرمائے۔ اللہ تعالیٰ ہمارے اور آپ کے شیخ کی مغفرت فرمائے۔

اے مالک و مولا!ان پر رحمت و غفران کی برسات فرما، اور ان کا گھر بنا سچ کی مجلس میں عظیم قدرت والے بادشاہ کے حضور۔ جن پر تو نے انعام کیا یعنی انبیا، صدیقین، شہدا اور صالحین کے ساتھ، اور یہ کیا ہی بہترین ساتھی ہیں۔

الشیخ عثمان بن عمر حدِغ الشافعی الصومالی
۸؍ذی القعدہ ۱۴۳۹ ھ

Menu