حضرت سید محمد شاہ حسینی بخاری المعروف دولہا شاہ سبزواری علیہ الرحمۃ


نام ونسب:آپ رحمۃ اللہ علیہ  کا اسمِ گرامی محمد شاہ  تھا۔ اور آپ کا سلسلۂ نسب سیدنا امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ملتاہے۔

تحصیلِ علم:آپ رحمۃ اللہ علیہ نے  اپنی دینی تعلیم بخارا میں حاصل کی۔

سیرت وخصائص: صدیوں پہلے سندھ کی دھرتی پر آنے والے بزرگوں میں ایک شخصیت آپکی ہے۔دینی تعلیم حاصل کرنے کے بعد آپ نے اسلام کی تبلیغ کی خاطر وطن سے “سبزوار” علاقے کا قصد فرمایا اور یہاں پہنچنے کے بعد لوگوں کو اسلام کی طرف بلایا۔ اپ کے دست حق پرکئی ہزار کافر دولت اسلام سے سرفراز ہوئے۔سبزوار سے آپ نے ہندکا قصد فرمایا اور کئی علاقوں میں اسلام کا پیغام پہنچاتے ہوئے سندھ میں تشریف لائے۔ اور کراچی کے علاقے کھارا در میں مستقل قیام فرمایا اور کھارا در کے علاقے جعفر فدو ٹاور کے قریب جہاں آپ کا مزار ہے وہیں ایک جھونپڑی میں مشغول عبادت رہے، درگاہ شریف کے برابر میں موجود ہ مسجد حیدری جو آج بھی قائم ہے ،۔ اس کی بنیاد آپ نے اپنے دست مبار ک سے رکھی۔ اس زمانے میں جعفر فدو ٹاور روڈ پر آج کل کی طرح لمبی لمبی سڑکیں اور بلند و بالا عمارتیں نہ تھیں بلکہ وہاں لیاری ندی بہتی تھی اور سندھی زبان میں کنارہ کو ‘‘کندی’’ کہتے ہیں ۔ اور آپ نے اس ندی کے کنارے اپنا قیام فرمایا اس لیے آپ کو کندی والا بخاری کے نام سے بھی یاد کرنے لگے۔ اور آج بھی آپ کا مزار اس نام سے مشہور ہے۔

تاریخِ وصال: دولہا شاہ سبزواری رحمۃ اللہ علیہ کا وصال 17 ربیع الثانی 701 ھ/بمطابق  دسمبر 1301 ء کو کراچی میں ہوا۔

ماخذ ومراجع: تذکرۂ اولیاء سندھ

Menu