بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
الصلوٰۃ والسلام علیک یا رحمۃ للعالمین
وعلیٰ آلک واصحابک یا خاتم النبیین
{ وَتَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَى }
الحمدللہ!عصر حاضر میں عالم اسلام کی عظیم شخصیت وارث علوم اعلیٰ حضرت، نبیرۂ حجۃ الاسلام ، جانشین مفتیٔ اعظم ، جگر گوشۂ مفسر اعظم ،قاضی القضاۃ ، تاج الشریعہ حضرۃ العلام مفتی محمد اختر ؔ رضا خان قادری الازہری دام ظلہٗ علینا کی عبقری اور ہمہ جہت شخصیت کو خراج عقیدت پیش کرنے اور آپ کی دینی ، علمی ،ملی ،مسلکی اور سماجی خدمات کو محفوظ کرنے اور دنیا کے سامنے موثر انداز میں پیش کرنے کےلئے ’’تاج الشریعہ فاؤنڈیشن ‘‘ نے یہ ویب سائٹ
’’www.muftiakhtarrazakhan.com‘‘
لانچ کی ۔
ابتداً صرف حضورتاج الشریعہ دام ظلہٗ علینا کی ’’شخصیت و خدمات‘‘ ہی ہمارا مطمح نظر تھیں ۔ کام کے دوران یہ دائرہ بڑھتے بڑھتے خانوادۂ تا ج الشریعہ کے 16علمائے کرام (جن میں جد امجد سیدنا اعلیٗ حضرت امام العلماء حضرت علامہ مفتی رضا علی خان بریلوی علیہ الرحمہ سے اب تک کے علماء شامل ہیں )کی حیات و خدمات سے متعلق مواد شامل ہے۔ الحمد للہ !وقتاًفوقتاً نیا مواد شامت اشاعت ہوتا رہتا ہے ۔
یقیناًان عظیم المرتبت اور فقید المثال شخصیات پر کام ایک محنت طلب اور صبر آزا