*اہل سنت و جماعت کے لئے عظیم خوشخبری*

جماعت رضائے مصطفیﷺ کے جدید ہیڈ آفس کا افتتاح

رپورٹ : مفتی راحت خان قادری ۔بریلی شریف

اعلی حضرت امام احمد رضا قادری محدث بریلوی علیہ الرحمہ کی قائم کردہ عالمی تحریک  [[جماعت رضائے مصطفی]] کے جدید ہیڈ آفس کا افتتاح  وارث علوم اعلی حضرت جانشین مفتئ اعظم ہند تاج الشریعہ حضرت علامہ مفتی الشاہ محمد اختر رضا خان قادری ازہری* _دامت برکاتھم العالیہ_ کے دست حق پرست سے بتاریخ 15 شوال المکرم 1438 ھ مطابق 9 جولائی 2017 بروز اتوار بعد نماز مغرب ہوا ۔ حضرت نے اس مبارک موقع پر خصوصی دعا فرمائی اور جماعت رضائے مصطفی سے منسلک ہونے اور اس کے تعاون کی تلقین فرمائی ،۔

افتتاح کی مبارک تقریب میں شہزادہ حضور تاج الشریعہ علامہ مولانا عسجد رضا خان قادری صاحب(قومی صدر جماعت رضائے مصطفی) نے خطاب کیا اور جماعت رضائے مصطفی کی تاریخ پر روشنی ڈالی ، حضرت نے فرمایا کہ موجودہ ملکی اور عالمی صورت حال کو دیکھتے ہوئے جماعت کو از سر نو منظم کرنا وقت کی اہم ضرورت تھی ، اور اب جماعت رضائے مصطفی کے منظم ہونے کے بعد عوام و خواص اہلسنت کو اس سے منسلک ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ اہل سنت و جماعت کی اجتماعی اور تنظیمی نمائندگی کی جا سکے ، اور حضرت نے اس کے ممکنہ تعاون کی بھی یقین دہانی فرمائی ۔

اس مبارک تقریب میں عالیجناب سلمان حسن خاں صاحب( نائب صدر) ، حضرت علامہ مفتی عاشق حسین کشمیری صاحب ، حضرت مولانا سید شعیب رضا قادری صاحب، حضرت مولانا عابد رضا صاحب، حضرت قاری وسیم رضا صاحب( استاذ جامعۃ الرضا )، محترم جناب قمر غنی عثمانی صاحب، جناب بختیار خاں صاحب ، محترم سید کیفی علی صاحب ، حضرت قاری کاظم رضا صاحب( استاذ جامعۃ الرضا) ، مولانا سید محمد عظیم الدین ازہری صاحب (صدر شعبۂ دعوت و تبلیغ )، مولانا محمد شاکر قادری ازہری صاحب (صدر شعبہ ترجمہ و تحقیق) ، مولانا معز الدین عثمانی مرکزی صاحب( فاضل جامعۃ الازھر)، معین رضا، شہزاد، محمد عرفان، یوسف رضوی، لعل میاں ، ناصر قریشی( میڈیا انچارج) اور دیگر علماء و عوام اہلسنت نے شرکت کی.

*مختصر تعارف*

اعلیٰ حضرت امام احمد رضا قادری محدث بریلوی نے جماعت رضائے مصطفی کی بنیاد 7 ربیع الآخر 1339 ھ مطابق 17 دسمبر 1920 ء کو امت مسلمہ کو مذہبی ، سماجی اور اقتصادی طور پر مضبوط کرنے کے لئے رکھی ، مختلف ادوار میں جماعت نے نہایت متحرک اور فعال کردار ادا کیا ، لیکن گذشتہ چند سالوں میں یہ تحریک بہت فعال نہ رہی ، اسی صورت کو پیش نظر رکھتے ہوئے جماعت کے موجودہ قومی صدر شہزادہ حضور تاج الشریعہ حضرت علامہ مولانا عسجد رضا خان قادری صاحب اور نائب صدر عالیجناب سلمان حسن خاں قادری صاحب نے تنظیم کے ڈھانچے کو از سر نو مضبوط کرکے دنیا بھر کے مسلمانوں کی رہنمائی کا عزم فرمایا ہے ، اسی عزم کی تکمیل کے لئے ازہری مہمان خانہ میں ایک عظیم الشان جدید ہیڈ آفس قائم فرمایا جو جملہ اہلسنت کو بالخصوص علماء کرام کو دعوت دید دے رہا ہے ، تنظیم کا عملی اسٹرکچر بھی نہایت منظم طریقہ سے ترتیب دیا گیا ہے جس کی قدرے تفصیل درج ذیل ہے :۔
جماعت رضائے مصطفی میں انجام پانے والی مذہبی اور ملی خدمات کو وقت کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے متعدد شعبوں میں تقسیم کیا گیا ہے ، اور ہر شعبہ کے لئے ایک صدر کا تعین کیا گيا ہے ، جس کے لئے نہایت ہی مخلص اور ذی استعداد علماء کرام کا انتخاب عمل میں لایا جا رہا ہے ، اور تنظیم کو مزید تقویت دینے کے لئے ہندوستان کے ہر صوبہ میں ایک صدر کی تعیین کی جا رہی ہے ۔

جماعت رضائے مصطفی کے شعبہ جات

۔1 ـ دعوت و تبلیغ
۔2 ـ شعبہ نشر و اشاعت
۔3 ـ شعبہ تالیف ، ترجمہ و تحقیق
۔4 ـ شعبہ سیاسی اور قانونی امور
۔5 ـ شعبہ صحافت
۔6 ـ شعبہ انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی
۔7 ـ شعبہ سماجی خدمات
۔8 ـ شعبہ تعلیم
۔9 ـ شعبہ قضا و افتا
۔10 ـ شعبہ امور اوقاف و آثار قدیمہ
۔11 ـ شعبہ مالیات

شعبہ دعوت و تبلیغ ، تعلیم کے لئے فاضل جامعۃ الازھر حضرت علامہ مولانا سید محمد عظیم الدین ازہری صاحب اور شعبہ تالیف ، ترجمہ و تحقیق کے لئے فاضل جامعۃ الازھر حضرت علامہ مولانا شاکر قادری ازہری صاحب ، شعبہ انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی کے لئے محترم جناب عبد اللہ رضا صاحب اور معین اختر رضوی صاحب کی تقرری عمل میں آ چکی ہے اور دیگر شعبہ جات کے لئے نہایت مخلص اور ذی استعداد علماء کی تلاش جاری ہے ، مسقبل قریب میں جملہ شعبوں کے لئے علماء کرام کی ایک مضبوط ٹیم تیار ہو جائے گی _ان شاء الله

*رابطہ*

سلمان حسن خاں قادری
+91 -8126500700
سید ضمیر رضوی
+91- 9890084959
ندیم سبحانی رضوی
+91- 9967647866
قمر غنی عثمانی قادری
+91- 7457861330
+91- 8756999052

[ngg_images source=”galleries” container_ids=”3″ display_type=”photocrati-nextgen_basic_thumbnails” override_thumbnail_settings=”0″ thumbnail_width=”240″ thumbnail_height=”160″ thumbnail_crop=”1″ images_per_page=”20″ number_of_columns=”0″ ajax_pagination=”0″ show_all_in_lightbox=”0″ use_imagebrowser_effect=”0″ show_slideshow_link=”1″ slideshow_link_text=”[Show slideshow]” template=”/home/muftiakhtarraza/public_html/wp-content/plugins/nextgen-gallery/products/photocrati_nextgen/modules/ngglegacy/view/gallery.php” order_by=”sortorder” order_direction=”ASC” returns=”included” maximum_entity_count=”500″]
Menu