ماہِ رمضان المبارک 1446 ھجری کے موقع پر مبارکباد
رمضان المبارک کا پرنور پرکیف مہینہ اپنے دامن میں رحمتوں اور مغفرتوں کے خزینے لیے ہوئے ہمارے درمیان جلوہ گر ہونے والا ہے۔ اس ماہِ مبارک میں مومنوں کے رزق میں برکت ہوتی ہے اور ہر نیکی کا ثواب ستر (70) گُنا یا اس سے بھی زیادہ کر دیا جاتا ہے۔ ہمیں بھی چاہیے کہ اس ماہِ مبارک کی برکتیں اور رحمتیں سمیٹنے اور الله تبارک وتعالی کی بارگاہ سے مغفرت کا انعام حاصل کرنے کے لیے ماہِ رمضان میں خوب خوب عبادت اور نیکیوں کے لیے کمربستہ ہو جائیں؛ قضائے عمری، تلاوت قرآن مجید،صدقہ و خیرات اور درود شریف کی کثرت کریں۔ الله ہم سب کا حامی و ناصر ہو!
فقیر محمد عسجد رضا خان قادری غفرلہ
مرکز اہلسنت بریلی شریف
یکم رمضان المبارک ۱۴۴۶ھ
از: مکہ المکرمہ