نباضِ قوم حضرت علامہ ابوداؤد محمد صادق قادری رضوی علیہ الرحمہ

ولادت:۔

آپ کی ولادت رجب1350 ہجری بمطابق دسمبر 1929عیسوی کوٹلی لوہاراں سیالکوٹ میں ہوئی۔

 تعلیم:۔

ابتدائی تعلیم کوٹلی لوہاراں شرقی میں حاصل کی۔ کچھ عرصہ بریلی میں اپنے والد کے ساتھ گئے جہاں جامعہ رضویہ منظر الاسلام کے شعبہ حفظ میں حفظ کرتے رہے سید جماعت علی شاہ محدث علی پوری کے زیر سایہ جامعہ نقشبندیہ علی پور سیداں میں درس نظامی کی تعلیم حاصل کی جبکہ 1369ھ میں دورہ حدیث شریف محدث اعظم پاکستان محمد سردار احمد قادری کے پاس فیصل آباد میں کیا۔

جبکہ سردار احمد قادری کے خلیفہ اول ہونے کا شرف بھی رکھتے ہیں‘ مفتی اعظم مصطفیٰ رضا خان بریلوی اور بہت سارے مشائخ سے سند خلافت حاصل کی۔ محمد عبد الرشید جھنگوی سے بھی استفادہ علم کیا تحریک پاکستان‘ تحریک ختم نبوت اور تحریک نظام مصطفےٰ میں انہوں نے بھرپور کردار حاصل کیا اور جابر سلطان کے سامنے کلمہ حق بلند کرنے کی پاداش میں قید و بند کی صعوبتیں بھی برداشت کیں۔ 1970 ءمیں انہوں نے جمیعت علمائے پاکستان کے پلیٹ فارم سے قومی اسمبلی کا انتخاب بھی لڑا۔ آپ نے گوجرانوالہ میں دارالعلوم سراج العلوم گوجرنوالہ قائم کیا جہاں 29 ذیقعد 1370ھ سے 2015ء مسلسل 66 سال خدمت دین کا فریضہ انجام دیا۔ آپ سینکڑوں مساجد اور مدارس کی سرپرستی کر تےرہے۔

 
Menu