یومِ سلاطینِ اربعہ


اس دعا میں بہت برکات ہیں:

السلام علیک یاخواجہ عبدالکریم جانب مشرق، السلام علیک یاخواجہ عبدالرحیم جانب شمال،
السلام علیک یاخواجہ عبدالرشید ، جانب جنوب،السلام علیک یاخواجہ عبدالجلیل جانب مغرب (ایک مرتبہ)

اَللّٰھُمَّ اَنْتَ قَدِیْمٌ اَزَلِیٌّ تَنْزِیْلُ الْعِلَلِ وَلَمْ تَزَلْ وَلَاتَزَالُ اِرْحَمْنِیْ بِرَحْمَتِکَ یَااَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَo
اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِاُمَّۃِ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَo اَللّٰھُمَّ ارْحَمْ اُمَّۃَسَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَo(ایک مرتبہ)

اس کے بعد3مرتبہ درود شریف پڑھیں۔

یہ بزرگ رزق کی تقسیم پر معمور ہیں .4 رجب المرجب کو ان کے نام کی فاتحہ دلاکر ان کے وسیلے سے دعا کی جائے تو اللہ پاک رزق میں برکتیں عطا فرماتا ہے۔

سلاطینِ اربعہ کون ہیں؟

یہ چاروں حضرات جہات اربعہ میں اوتادِاربعہ ہیں۔
یہ اسمائے طیبہ ان کے اشخاص کے نہیں بلکہ عہدہ کے ہیں۔
جس طرح ہرغوث کانام عبداﷲ اور اس کے دونوں وزیروں کے نام عبدالملک اورعبدالرب ہیں۔
جو اس عہدہ پرمقرر ہوگاظاہرمیں کچھ نام رکھتاہویاباطن میں اس کایہ نام رکھاجائے گا۔ واﷲ تعالیٰ اعلم

فتاوی رضویہ/ جلد: 26 / صفحہ :605

Menu