تعارف ماہنامہ ’’سنی دنیا ‘‘ بریلی شریف
اسلامی میڈیا میں رسائل وجرائد کی اہمیت وافادیت جگ ظاہر ہے۔ اسی افادیت کے پیش نظر مرکز اہل سنت بریلی شریف سے دنیائے اسلام کے عظیم مفکر،نبض شناس قوم ،قائد اہل سنت ،دانشوران قوم وملت ،نقیب اسلام ،شیخ الاسلام والمسلمین محدث عظیم ،مفسر قرآن فقیہ اسلام، قاضی القضاۃ فی الھند ،تاج الشریعہ ،بدر الطریقہ جانشین مفتی اعظم حضرت علامہ مفتی محمد اختر رضا خاں قادری ازہری رحمہ اللہ(مفتی اعظم ہند )نے ١٩٨٢ء میں ایک رسالہ کا بنام’’سنی دنیا‘‘ رجسٹر یشن کرایا۔ جس کے ایڈیٹر ڈاکڑ عبدالنعیم عزیزی تھے ۔
رسالہ اس وقت سے لیکر آج تک حضرت تاج الشریعہ مد ظلہ العالی کی سر پرستی اور شہزادہ تاج الشریعہ حضرت علامہ عسجد رضا خاں قادری ناظم اعلیٰ جامعۃالرضا وصدر آل انڈیا جماعت رضائے مصطفیٰ کی نگرانی میں شان وشوکت کے ساتھ منظر عام پرآرہاہے ۔
دینی، تعلیمی، تبلیغی واشاعتی ادارہ یا کسی اہم دینی، علمی وروحانی پیشو اکے ترجمان کی حیثیت سے کسی روز نامہ ، ماہنامہ، سہ ماہی، میگزین، ہفت روزہ ، پندرہ روزہ ، اخبار لازمی ہے۔ ماہنامہ سنی دنیا ،شیخ اعظم سیدی تاج الشریعہ ،مرکز اہل سنت بریلی شریف اور مرکزی دارالقضاء ، مرکزی دارالاافتاء ، شرعی کونسل آف انڈیا ، آل انڈیا جماعت رضائے مصطفیٰ، مرکز الدراسات الاسلامیہ جامعۃ الرضا کا تر جمان اور مسلک اعلٰی حضرت کاپاسبا ن ہےجس میں ادبی ملی سماجی دینی مضامین شائع ہوتے ہیں ۔
١٩٨٢ء سے لے کرتادم تحریربرابر میگزین منظر عام پر آ رہا ہے۔ کبھی کسی عذر کی بناء پر کسی ماہ کا ماہنامہ ضرور منظر عام پر نہیں آسکا مگر اگلے شمارہ دوماہی کردیا جاتا رہا۔ یہ رسالہ اب تک مندرجہ ذیل ایڈیٹر وں کی قلمکاری سے مزین ہوچکا ہے ، ڈاکڑعبدالنعیم عزیزی ، مولانا ذوالفقار رامپوری ، مولانا شہاب الدین رضوی، مفتی محمد یو نس رضا مونس اویسی ، مو خر الذکر١/اکتو بر ٢٠٠٧ء سے لیکر اب تک ادارت کی ذمہ داری نبھارہے ہیں ۔
رسالہ کے مشمولات میں مستقل کالم کے طور پر ادارایہ ، تجلیات نعت (اس کالم میں اعلی حضرت ، مفتی اعظم ، استاذ زمن ، تاج الشریعہ کے تحریر کردہ نعت ومنقبت شائع ہوتے ہیں ) بہار حدیث ، ضیائے قرآن ، فتاویٰ ، سنی اداروں ، تنظیموں کی سر گرمیاں ، پیش قدمیاں شائع کیئے جاتے ہیں جبکہ ان مشمولات کے علاوہ سنی قلمکاروں کے ادبی ، فکری ، دینی مضامین شائع کیئے جاتے ہیں ۔
ضرورت ہے کہ اس کی اشاعت کی زیادہ سے زیادہ تو سیع کی جائے لہٰذا تمام برادران اہل سنت سے اپیل ہے کہ وہ سنی دنیا کے خود ممبر بنیں اور دوسروں کو بھی ممبر بنائیں جو حضرات صاحب ثزوت واستطاعت ہیں وہ لائف ممبر بنیں یاکم سے کم پانچ سال اور تین سال کے لیئے مستقل ممبر بنیں تاکہ رسالہ بہتر سے بہتر اور وقیع انداز میں منظر عام پر آسکے اور اپنا تسلسل بر قرار رکھ سکے۔
ماہنامہ سنی دنیا کے گذشتہ شمارے