قمرالعلما  ء،برادر تاج الشریعہ حضرت علامہ قمررضاخان بریلوی علیہ الرحمہ

 

حضرت مفتی مقصود عالم فرحت ضیائی دارالعلوم فیضان قادریہ ،پاسپیٹ ، کرناٹک فرماتے ہیں: ۔

تریکرہ ضلع چک منگلور کرناٹک میں جناب خلیل صاحب کے گھر پر حضرت قمر العلماء سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا تھا اسی محفل میں عملیات کی اجازت بھی عطا فرمائی اور عربی میں شجرہ لکھنے کا حکم بھی دیا تھا۔ دوران گفتگو حضرت قمرالعلماء نے مرشد گرامی حضورتاج الشریعہ کے متعلق فرمایا تھا : ۔
تاج الشریعہ کے جیسی نظر ہمارے پاس کہاں ہے وہ تو ماضی کے آئینے میں حال و مستقبل کا ادراک کرلیا کرتے ہیں۔ ہمارے جیسے کوتاہ بیں کیلئے ان کا فرمان حرف آخر ہے  اور اسی میں ہمارے لئے بھلائی بھی ہے . بارہا ہم نے تجرب کیا ہے کہ  وہ  جو کچھ فرماتے ہیں وہی حق ہو تا ہے ۔ ابتداً  ہم لوگوں کو حیرانی ہوتی ہے کیوں ایسا کہہ رہے ہیں بلکہ اس کے خلاف ناراضگی کا اظہار بھی ہوجاتا ہے لیکن رفتہ رفتہ تاج الشریعہ کے اقوال کی صداقت آفتاب عالم تاب کی طرح روشن ہوجاتی ہے اور صداقت کو ماننے پر مجبور ہونا پڑتاہے۔ اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ ہمارے کلام میں مفاد و ذاتیات کی شمولیت ہوتی ہے اور وہ اس سے بالاتر ہوا کرتے ہیں ۔ ان کا کلام فقط رب کی رضا اور مصطفی جان رحمتﷺ کی خوشنودی اور خاندانی عظمت و وراثت کی حفاظت کیلئے ہوا کرتا ہے ۔

از: محمددانش احمد اخترالقادری

Menu