ہمارے ماویٰ و ملجا ، ہمارے پیشوا تم ہو

علامہ نور الحسن نوری ، کولمبو،سری لنکا


ہمارے ماویٰ و ملجا ، ہمارے پیشوا تم ہو
ہمارے مرض عصیاں کی دوا تم ہو ، شفا تم ہو

تمہارا پیارا پیارا نوری چہرہ سب یہ کہتے ہیں
جمال حضرت حامد رضا کا آئینہ تم ہو

نہیں ہے انتہا کوئی تمہارے بحر عرفاں کی
قسیم جام عرفاں اے شہہ اختر رضا تم ہو

صداقت کو کسی بھی حال میں تم نے نہیں چھوڑا
ہو نائب ابن حنبل کے ، ہمارے مقتدا تم ہو

رضا و حامد و نوری کا درِ بے بدل یکتا
درخشاں اس جہاں میں خیر سے اختر رضا تم ہو

تمہارے نام سے لرزاں ہے طاری اہل باطل پر
خدا کے فضل سے تاجِ شرع ، سیف رضا تم ہو

رضا کا فیض ہی ہے انجمن فیض رضا نوری
کولمبو کے غلامانِ رضا کا آسرا تم ہو

رہیگا تا ابد فیض رضا نور الحسن نوری
کولمبو کے غلامانِ رضا کا آسرا تم ہو

Menu