اختر چرخ ولایت آپ ہیں

علامہ سید نثار احمد اختر القادری امجدی، کراچی ،پاکستان


اختر چرخ ولایت آپ ہیں
شاہد برج سعادت آپ ہیں

صورت و سیرت شریعت کا بیاں
منبع رشد و ہدایت آپ ہیں

راہ عرفان خدا کے سائلو !
طالب حق کی ضرورت آپ ہیں

بہر جیلانی و نوری ، حامدی
جانشین اعلیٰ حضرت آپ ہیں

فتویٰ و تقویٰ ہے جن کا دیدنی
حق ہے ، وہ تاج شریعت آپ ہیں

آپ کے دامن سے وابستہ ہے جو
خوف کیا اس کو ، سلامت آپ ہیں

دیکھئے جوں جوں ، طلب اتنی بڑھے
تا قدم از سر کرامت آپ ہیں

اللہ اللہ اختر نوری ہیں یہ
اُن کی اک زندہ کرامت آپ ہیں

چہرۂ مرشد مسلسل دیکھئے
رب کی قدرت کی علامت آپ ہیں

دین و دنیا میں نثارؔ اختر تری
کامیابی کی ضمانت آپ ہیں

Menu