حامیٔ دیں، حق نما، اختر رضا خاں آپ ہیں

حکیم قدرت اللہ نوری اشرفؔ بریلوی ، بریلی شریف ہند


وارثِ علم رضا ، اختر رضا خاں آپ ہیں
جانشینِ مصطفی ، اختر رضا خاں آپ ہیں

صورت و سیرت میں اور علم و عمل میں بالیقیں
پرتو حامد رضا ، اختر رضا خاں آپ ہیں

عصرِ حاضر کے مبلّغ اور فقیہہ بے مثال
نائبِ غوث الوریٰ ، اختر رضا خاں آپ ہیں

سنّیوں کی آبرو اور دینِ احمد کے امام
حامیٔ دیں ، حق نما ، اختر رضا خاں آپ ہیں

اُسوۂ سرکار ہے جن کا لباسِ زندگی
وہ سراپا اِتّقا ، اختر رضا خاں آپ ہیں

آپ کی علمی جلالت دیکھ کر عُلمائے دیں
کہہ اُٹھے شانِ رضا ، اختر رضا خاں آپ ہیں

دولتِ علم و عمل عسجدؔ کو یارب ہو عطا
ان کے حامی باخدا ، اختر رضا خاں آپ ہیں

مفتیٔ اعظم کا اشرفؔ مجھ پہ ہے دست کرم
اور میرے مقتدا ، اختر رضا خاں آپ ہیں

Menu