تحسین رضا واقعی تحسین رضا ہے 

از: تاج الشریعہ مفتی محمد اختر رضا خان قادری الازھری


گل زارِ حسن کا گل رنگین ادا ہے
تحسین رضا واقعی تحسین رضا ہے

توصیف میں اس کی جو کہوں اس سے سوا ہے
تحسین رضا واقعی تحسین رضا ہے

نام اس کا بہت خوب ہے خود اس کی ثنا ہے
تحسین رضا واقعی تحسین رضا ہے

رحمانی ضیاؤں کی رِدا میں وہ چھپا ہے
تحسین رضا سرحد تحسیں سے ورا ہے

ابـ عقل کی پرواز اسے چھو نہیں سکتی
تحسین رضا ایسی بلندی کا سما ہے

فردوس کے باغوں سے ادھر مل نہیں سکتا
وہ مالکـ جنت کی محبتـ میں گما ہے

سدرہ سے کوئی پوچھے ذرا اس کی بلندی
وہ رتبۂ بالا مرے تحسیں کو ملا ہے

Menu