کتابِ عشق و وفا ہیں خديجة الكبرىٰ

از:مفتی اشرف رضا قادری سبطینی


کتابِ عشق و وفا ہیں خديجة الكبرىٰ

نصابِ صبر و رضا ہیں خديجة الكبرىٰ

 امینه، پارسا، اعلیٰ نسب، سلیقہ شعار

  خدا ہی جانے کہ کیا ہیں خدیجۃ الکبریٰ

حیا وحلم کی ان سے ہے روشنی پھیلی

چراغ حلم و حیا ہیں خدیجة الکبریٰ

رسول پاک کی خدمت میں خود کو سونپ دیا

  خدا کے دیں پہ  فدا ہیں خديجة الكبرىٰ

نبی کا ساتھ نبھایا ہے آخری دم تک

سراپا مہر و وفا ہیں خدیجة الکبریٰ

نبی کی زوجۂ اولیٰ، نبی کی محرم راز

نبی کے غم کی دوا ہیں خدیجہ الکبریٰ

خزاں رسیدہ چمن  پرجھوم کر برسیں

کرم کی گویا گھٹا ہیں خدیجہ الکبریٰ

بیان میں نے جو کیں ان کی عظمتیں

اشرفؔ ہیں وہ ان سے سوا ہیں خدیجۃ الکبریٰ

Menu