نائب صدر شریعت ہیں ضیاءالمصطفیٰ

از قلم: محمد عسجد رضا نوری مہراجگنجوی


 

بازوئے تاج شریعت ہیں ضیاءالمصطفی
مجد امجد کی کرامت ہیں ضیاءالمصطفی

مسلک احمد رضا پر آنچ آسکتی نہیں
پیشوائے اہلسنت ہیں ضیاءالمصطفی

عالم ومفتی وقاری ہیں محدث اور فقیہ
تاجدار علم وحکمت ہیں ضیاءالمصطفی

دیکھ کر ان کا سراپا کہ اٹھا سارا جہاں
“نائب صدر شریعت ہیں ضیاءالمصطفی”

آپ کے ہر ایک فتوے سے ہے آتی یہ صدا
مسند افتاء کی زینت ہیں ضیاءالمصطفی

ان سے جو ٹکرائیگا خاک میں مل جائیگا
علم کی ایسی عمارت ہیں ضیاءالمصطفی

معترضوں چپ رہو اور دیکھ لو تم ان کی شان
نائب قاضئی بھارت ہیں ضیاءالمصطفی

قائد ملت نہ کیوں تعظیم کو آگے بڑھیں
ثانئی تاج شریعت ہیں ضیاءالمصطفی

دیکھ کر علمی لیاقت دل یہی کہتا ہے بس
لائق تعریف ومدحت ہیں ضیاءالمصطفی

ہوگئے مجبور کہنے پر عدو “عسجد رضا “
چار سو ہے جن کی شہرت ہیں ضیاءالمصطفی

Menu