پیروں کے آپ پیر ہیں یا غوث المدد
از: تاج الشریعہ مفتی محمد اختر رضا خان قادری ازھری بریلوی
پیروں کے آپ پیر ہیں یا غوث المدد
اہل صفا کے میر ہیں یا غوث المدد
رنج و الم کثیر ہیں یا غوث المدد
ہم عاجز و اسیر ہیں یا غوث المدد
ہم کیسے جی رہے ہیں یہ تم سے کیا کہیں
ہم ہیں الم کے تیر ہیں یا غوث المدد
تیر نظر سے پھیر دو سارے الم کے تیر
کیا یہ الم کے تیر ہیں یا غوث المدد
تیرے ہی ہاتھ لاج ہے یا پیر دستگیر
ہم تجھ سے دستگیر ہیں یا غوث المدد
اِدْفَعْ شَرَارَ الشَرْ یَا غَوْثَنَا الْاَبَرْ
شر کے شرر خطیر ہیں یا غوث المدد
کس دل سے ہو بیانِ بے داد ظالماں
ظالم بڑے شریر ہیں یا غوث المدد
اہلِ صفا نے پائی ہے تم سے رہِ صفا
سب تم سے مستنیر ہیں یا غوث المدد
صدقہ رسولِ پاک کا جھولی میں ڈال دو
ہم قادری فقیر ہیں یا غوث المدد
دل کی سنائے اختؔر دل کی زبان میں
کہتے یہ بہتے نیر ہیں یا غوث المدد