نام لیوا ترا کوچہ سے ترے شاد آیا

از: مداح حبیب علامہ جمیل الرحمان قادری رضوی


نام لیوا ترا کوچہ سے ترے شاد آیا

کب ترے دَر سے کوئی لوٹ کے بے داد آیا

لے گیا دِل کی مرادوں  سے وہ بھر کر دامن

جو ترے روضہ پہ کرتا ہوا فریاد آیا

ترے روضے کو نہ کیوں  قبلۂ حاجات کہوں

لوٹ کر شاد گیا جو کوئی ناشاد آیا

نام نے تیرے ہر اِک غم سے بچایا ہم کو

رَنج سب بھول گئے تو ہمیں  جب یاد آیا

جب غلاموں  نے مصیبت میں  تجھے یاد کیا

آن کی آن میں  تو برسرِ اِمْداد آیا

تجھ پہ قربان میں  اے آئینۂ ذاتِ خدا

اِک نظر دیکھ لیا تجھ کو خدا یاد آیا

کب وہ دن ہوگا الٰہی کہ یہ اَحباب کہیں

اے جمیلِؔ رَضوی دیکھ تو بغداد آیا

Menu