ماہِ رمضان


رمضان المبارک اسلامی سال کا نواں مہینہ ہے، اس کی وجہ تسمیہ یہ ہے کہ رمضان ’’رمض‘‘ سے ماخوذ ہے اور رمض کا معنٰی ’’جَلانا ‘‘ہے۔ چونکہ یہ مہینہ مسلمانوں کے گناہوں کو جلا دیتا ے اس لیے اس کا نام رمضان رکھا گیا ہے۔ یا اس لیے یہ نام رکھا گیا ہے کہ یہ ’’رمض‘‘ سے مشتق ہے جس کا معنیٰ ’’گرم زمین سے پاؤں جلنا‘‘ ہے۔ چونکہ ماہِ صیّام بھی نفس کے جلنے اور تکلیف کا موجب ہوتا ہے لہٰذا اس کا نام رمضان رکھا گیا ہے۔ یا رمضان گرم پتھر کو کہتے ہیں۔ جس سے چلنے والوں کے پاؤں جلتے ہیں۔ جب اس مہینہ کا نام رکھا گیا تھا اس وقت بھی موسم سخت گرم تھا۔ ایک قول یہ بھی ہے کہ رمض کے معنی برساتی بارش، چونکہ رمضان بدن سے گناہ بالکل دھو ڈالتا ہے اور دلوں کو اس طرح پاک کردیتا ہے جیسے بارش سے چیزیں دھل کر پاک و صاف ہو جاتی ہیں۔

(غنیۃ الطالبین، صفحہ ۳۸۳۔۳۸۴)

ماہِ رمضان المبارک کے فضائل و مسائل تفصیلاً پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں 

Menu